شعر - ہاں یہ سچ ہے کہ بولتا کم ہوں

ہاں یہ سچ ہے کہ بولتا کم ہوں
کیا یہ کم ہے کہ بولتا سچ ہوں

شعر - کبھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ آفتاب ہوں میں

کبھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ آفتاب ہوں میں
دلیل مانگتا پھرتا ہوں اب اندھیروں سے

شعر - زندگی بانٹ نہ دیتی جو ہمیں خانوں میں

زندگی بانٹ نہ دیتی جو ہمیں خانوں میں
ہم تمہارے بخدا! سارے کے سارے ہوتے